If you are believer

  • آپ کا یقین ہی آپ کا سب کچھ ہے آپ کا یقین ہی آپ کی ہمت ہے آپ کا یقین ہی آپ کو کامیابی دے سکتا ہے چاہے وہ کامیابی اس دنیا کی ہو یا آخرت کی اللہ پر یقین ہو تو اس یقین کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچے گی کیونکہ اللہ رحیم ہے کریم ہے اللہ کی ذات بہت بڑی ہے اللہ مالک ہے اللہ خالق ہے بیشک نہیں طاقت کسی کو اللہ کے سوا
  • اللہ جانتا ہے انسان زندگی میں بہت جلد آسانی سے مایوس ہو جانے والی مخلوق ہے کیونکہ انسان شیطان کے شر سے بچ نہیں سکتا اور مایوسی شیطان کی طرف سے کسی انسان کے دل میں وہم وسوسے ڈال کر پیدا کی جاتی ہے مایوسی ہمیشہ شیطان کی طرف سے ہے اللہ کی طرف سے تو صرف یقین اور بھروسہ ہے
 ( شیطان نے )  کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی ۔  سورہ الحجر 39
سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کرلئے گئے ہیں ۔ سورہ الحجر 39
 
  • جہاں مایوسی ہو وہاں یقین کا ذکر بھی آجاتا ہے لیکن مایوسی اور یقین ساتھ ساتھ نہیں رہ سکتے جیسے ایمان اور کفر ساتھ ساتھ نہیں رہ سکتے مایوسی الگ ہے یقین الگ ہے مایوسی شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں وہم وسوسے خوف ڈال کر پیدا کی جاتی ہے شیطان انسان کا دشمن ہے اس نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ آخر تک دنیا میں ہر انسان کے دلوں میں وسوسے ڈال کر یا کسی بھی طرح کے خیالات پیدا کر کے اس کو کمزور کر کے ان کو رسوا ضرور کرے گا ان کا جینا دو بھر کر دے گا ابلیس انسان کا ازل سے دشمن ہے جب تک قیامت قائم نہیں ہو جاتی تب تک ابلیس کو کھلی چھوٹ ہے کہ وہ انسانوں بھٹکانے کی بھر پور کوشش کر کے دیکھ لے وہ اللہ کے بندوں کو جیسے چاہے بھٹکانے کر رسوا کرنے کی اپنی خواہش پوری کر کے دیکھ لے
  • شیطان جانتا تھا اللہ کے کچھ خاص بندے ایسے بھی ہوں گے جو بھٹک نہیں سکتے شیطان جانتا تھا اللہ کے خاص بندے نبی بھی ہوں گے کچھ اولیا بھی ہوں گے کچھ ایسے پیدائشی ایمان کے پختہ بھی ہوں گے جن کو اللہ نے خاص اپنی اس جنگ خاص کے لیے ہی اس دنیا میں بھیجا ہو جو شیطان اور انسان کی جنگ جو ایمان اور کفر کی جنگ ہے یہ وہ جنگ ہے جس میں اللہ کے پورے ساتھ کا یقین مومن کو دیا جاتا ہے اللہ کی طاقت بہت بڑی طاقت ہے اللہ کی ذات بہت بڑی ذات ہے اللہ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا پھر اللہ کی فوج کیوں کر ہار سکتی ہے اور اللہ سے بڑا کوئی غیرت مند نہیں اور اللہ سے بڑا کسی کا روب نہیں اور اللہ سے بڑا کوئی رحیم کریم نہیں
  • ابلیس جانتا تھا وہ اتنی طاقت نہیں رکھتا وہ کمزور ہے وہ کبھی بھی اللہ کے خاص چنے ہوئے بندوں کے ایمان کا کچھ بگاڑ نا پائے گا کیونکہ وہ اللہ کے چنے ہوئے خاص بندے تھے شیطان کا بس صرف ان پر چلتا ہے جو کچے ہوں جن کا ایمان وہم وسوسوں سے رخصت کیا جاسکتا ہو جن کی کوئی ایسی کمزوری ہو جس کی وجہ سے ان کو بہکانا آسان ہو لیکن اللہ کبھی اپنے بندوں کا ساتھ نہیں چھوڑتا اللہ ہمیشہ اپنے بندوں کے لیے راستے کھلے رکھتا ہے اللہ راستے بنانے ولا ہے ہر مشکل سے نکالنے والا ہے
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راہ ہے 41
میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں لیکن ہاں جو گمراہ لوگ تیری پیروی کریں ۔ 42
یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے ۔ 43

سورہ الحجر
  • اللہ نے بھی ابلیس کو ابلیس ہونے کا چانس دے دیا اور انسان کو انسان ہونے کا چانس دے دیا اللہ نے انسان کو اپنی اصلی پہچان کرانے کا چانس دے کر اس دنیا میں بھیج دیا
  • اس دنیا میں شیطان اپنا کام کرتا ہے انسان اپنا کام جو واقعی ایمان والے اللہ کی چاہ رکھتے ہیں وہ شیطان کے بہکاوے میں آکر بھٹک کر ٹھوکر کھا کر صرف اللہ کی طرف بھاگتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں اللہ ہی ان کو سنبھال سکتا ہے اللہ ہی سیدھی راہ دکھا سکتا ہے اللہ کی ذات بہت بڑی ہے کوئی نا کوئی راستہ دکھائے گا کوئی تو راہ ہموار کرے گا وہ اللہ کے آگے روتے ہیں اللہ سے مانگتے ہیں
  • اللہ نے ابلیس کو صاف صاف کہا اس کا غلبہ اس کے بندوں پر ہمیشہ قائم نہیں رہ پائے گا کیونکہ جو اللہ جانتا تھا وہ شیطان نہیں جانتا شیطان انسان کو عزت کی نگاہ سے کبھی نہیں دیکھتا لیکن اللہ دیکھتا ہے اللہ نے الشرف مخلوقات کو عزت بخشی اللہ نے الشرف المخلوقات سے محبت کا اظہار کیا اللہ ستر ماؤں سے بھی زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے اللہ نے اپنے ساتھ ہونے کا یقین انسان کے دل کو تھما دیا اب انسان پر ہے وہ اس راستے کو کب دیکھتا ہے اور کب فیصلہ کرتا ہے کہ اس نے وہ راستہ اپنانا ہے جو سیدھا اللہ کی طرف کا راستہ یا وہ راستہ جو بھٹکا دے اور جہنم کی طرف لے جائے لکھا تو سب کچھ جا چکا ہے لیکن یہ آزمائش ہے ہر انسان کی یہ مقدر ہے اللہ کی طرف سے انسان کا اللہ کی پلاننگ اللہ کی مرضی بس انسان کو اللہ پر یقین کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اللہ نے جو بھی مقدر میں لکھ دیا اللہ نے اس میں اللہ نے انسان کی ہی بھلائی رکھی ہے اللہ کے راز اللہ کے پلان کوئی نہیں جانتا
  • بس انسان کو اپنے ایمان کو نہیں چھوڑنا اللہ پر مکمّل یقین کرنا ہے مایوس نہیں ہونا مایوسی صرف اور صرف ابلیس کی طرف سے ہے اللہ کی طرف سے بس حوصلہ ہے ہمت ہے ایمان ہے مظبوطی ہے
  • اللہ کی محبت جوڑنے والی ہے توڑنے والی نہیں اللہ تھامنے والا ہے دھتکارنے والا ہرگز نہیں
  • اللہ دلوں کو پھیرنے والا ہے اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے اللہ رحیم ہے غفور ہے اللہ کی ذات بہت بڑی ہے بس انسان کو یقین کرنا ہوگا اپنے ایمان کو مظبوط کرنا ہوگا اللہ کی طرف دوڑنا ہوگا تا کہ کوئی راہ نکلے کوئی راستہ ملے ایک ایسا راستہ جس اللہ ان کو بھی اپنے خاص بندوں میں شمار کر دے اور شیطان کے وسوسے اور بہکاؤں سے بچا لے ان کے دلوں کو بھی ایمان یقین کے نور سے منور کر دے
وَ مَاۤ  اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً  لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
اور ہم نے آپ (ﷺ) کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت ہی بنا کر بھیجا ہے ۔
سورہ الانبیا 107
  • اللہ نے سیدھا راستہ دکھانے کے ساتھ راہیں بھی ہموار کر دی اللہ نے آپ ﷺ اپنے محبوب آپ ﷺ کو یقین بنا کر اس دنیا میں بھیجا ان کے ذریعے اپنا پیغام بھیجا اللہ نے اپنے محبوب آپ ﷺ کو اپنا پیغمبر خاص آخر بنا کر بھیجا تاکہ انسان کی مدد کی جا سکے ان کے ٹوٹتے ہوئے حوصلوں کو جوڑا جا سکے ان کو ہمت مل سکے
  • اللہ اور کیا کرے اپنا محبوب بھیج دیا اس دنیا کے لئے رحمت العالمین بنا کر اپنے محبوب کو کون تکلیف آزمائش میں دھکیلتا ہے لیکن اللہ نے اپنے محبوب ترین بندے کو بھیجا تاکہ ٹوٹے بکھرے اس کے بندوں کو سہارا مل سکے ان کے ٹوٹتے یقین کو جوڑا جا سکے ایک مکمل یقین ہمت سے نوازا جا سکے تا کہ ان کے مردہ دلوں میں نور کی روشنی پھوٹ سکے رحمان تو رحیم ہے کریم ہے اس نے اپنی عطا کبھی ختم نہیں کی دروازے کبھی بند نہیں کیے جب تک زندگی ہے تب تک مواقع ہیں چانس ہیں امید ہے روشنی ہے بس یقین کرنا ہوگا رب پر مکمّل یقین بھروسہ ہمت کے ساتھ اللہ کرم کرے گا کیونکہ اللہ ہی کافی ہے اللہ سے بہتر کوئی رہنما دوست سنبھالنے والا نہیں اللہ کی ذات بہت بڑی ہے رحیم ہے کریم ہے اللہ سے زیادہ کوئی مہربان نہیں کوئی شک شبہ نہیں اللہ پاک ہے اور اللہ سے زیادہ کوئی پاک نہیں اللہ کا کوئی مقابلہ نہیں اللہ خالق ہے مالک ہے ہر شے کا مکمّل اختیار صرف اور صرف اللہ کے پاس ہے
اللہ تعالٰی تمہارے دشمنوں کو خوب جاننے والا ہے اور اللہ تعالٰی کا دوست ہونا کافی ہے اور اللہ تعالٰی کا مددگار ہونا بس ہے ۔  سورہ النساء 45

4 thoughts on “If you are believer

Leave a comment