- ہم کسی منظر کو خوبصورت نہیں کہیں تو وہ منظر خوبصورت کیسے لگے گا جب تک ہم شکر نہیں کریں گے تو شکر ادا کیسے ہوگا
- اور سچا مومن تو وہ ہے جو ہر بار ٹوٹ کر گرنے کے بعد بھی رب کی بڑائی بیان کرتے ہوئے اللہ اکبر، اللہ اکبر کہتے ہوئے دوبارہ ہمت کے ساتھ اٹھ کھڑا ہو
- جب ایک سچا مومن اپنے نفس پر پہلا قدم نہیں رکھے گا تو ایمان کے ساتھ سفر کیسے کرے گا اس سفر کے بعد باقی کے راستے کیسے تلاش کرے گا جب تک ایک سچا مومن دعا نہیں کرے گا تو حفاظت کیسے ہوگی جب تک ایک سچا مومن عمل نہیں کرے گا تو ردعمل کیسے ملے گا
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما ، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے. سورہ آل عمران 8
- ایک سچے مومن کی زندگی میں دعا کا جزو بہت لازمی ہے اللہ نے دعا کرنا سکھائی بھی سمجھائی بھی
- جب تک ایک سچا مومن اپنے لیے ہدایت نہیں مانگے گا تو راہ ہدایت کیسے ملے گی جب تک ایک سچا مومن اپنے آپ کو سچے دل سے رب کی ذات کے آگے نہیں جھکائے گا تو نجات کیسے ملے گی ایک سچے مومن کو لگن کیسے ملے گی روشنی کیسے ملے گی ایک سچا مومن اگر سوتا رہا تو تہجد کیسے ملے گی تہجد میں رب کیسے ملے گا جب تک ایک سچا مومن دعا نا کرے تو ہدایت کیسے ملے گی جب تک ایک سچا مومن اپنے آپ سے اتنی محبت نہیں کرے گا کہ اپنے آپ کو دوزخ کے عذاب سے بچانے کی اس دنیا میں ہر ممکن کوشش کرے اس کو سچی، سیدھی جنت کی راہ کیسے ملے گی رحمتوں کے دروازے اس پر کیسے کھلیں گے اللہ چاہتا ہے اس کا ہر بندہ مومن ہو جائے اللہ چاہتا ہے ہر مومن کو راہ ملے اللہ چاہتا ہے ہر مومن غور کرے فکر کرے اللہ کبھی اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا لیکن جب کسی کو ہدایت کی توفیق نہیں دیتا تو اس سے اپنے آگے سجدہ کرنے کی توفیق بھی چھین لیتا ہے
- اللہ ناراض ہو تو مومن سے قلبی سکون چھین لیتا ہے اللہ چاہے تو ہدایت ملے اللہ نا چاہے ایک سمجھ بوجھ والا باشعور مومن بھی دل کا اندھا قلب کا اندھا ہو جائے اس سے وہ نگاہ چھین لی جائے جس سے وہ اپنے اندر جھانک بھی سکے اپنے دل کی مہر کو دیکھ بھی سکے یا اس کا خیال بھی لا سکے
اللہ تعالٰی نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر کر دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔ سورہ البقرة 7
- جب اللہ کا کلام سن کر بھی دل نا کانپے روح نا کانپے من نا جھکے تو ایک سچا مومن بیدار کیسے ہوگا سنتے بجھتے بھی بہرے ہو جائیں تو ایک سچے مومن کے قلب تک آواز کیسے پہنچے گی ایسے لوگوں کو اللہ اپنی دلی بیماریوں کے تحت اس دنیا میں اور مصروف کر دے گا تاکہ وہ ہمیشہ غافل رہے ایسے لوگ سنتے بجھتے بھی سننا نہیں چاہتے غور نہیں کرنا چاہتے جب تک اللہ نا چاہے پھر ان کو ہدایت نہیں ملتی وہ اپنی اس بیماری کے سبب اندھے گونگے بہرے ہیں
صُمٌّۢ بُکۡمٌ عُمۡیٌ فَھُمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ
بہرے گونگے اندھے ہیں ۔ پس وہ نہیں لوٹتے ۔ سوع البقرة 18
- جب تک کسی مومن کے لیے دعا نہیں کی جائے گی اس کو ہدایت کیسے ملے گی دعا ضرورت ہے دعا بیدار کرتی ہے دعا بہترین راہ نکالتی ہے دعا نجات ہے
- ایک سچا مومن اپنے ہر مومن کے لیے دعا کرتا ہے ہر مومن کے لیے راہ ہدایت کی دعا کرتا ہے
- اللہ نے ہر مومن کو ہدایت کی ہے وہ دعا کرے ہر مومن مرد اور عورت کے لیے دعا کریں ان کے لئے جن کو کچھ نظر نہیں آتا دکھائی نہیں دیتا جن مومن مرد اور عورت کی قلب تک نگاہ نہیں جاتی ان کے لئے دعا کریں کیونکہ مومن ہی کسی مومن کی مدد کر سکتا ہے
- مومن کا کام دوسرے مومن کے لیے دعا کرنا ہے دعا وسیلہ ہے دعا ہی بہترین راہ ہے ہر مومن کے لیے نیکی کا سبب ہے دعا کرنا مومن کا کام ہے اللہ قبول کرے یا نا کرے وہ رب کا کام کیونکہ رب جانتا ہے کون حق پر ہے کون نہیں کسی کے دل میں کیا ہے کیا نہیں اس لئے برے گمان سے بچنا چاہیے اور صرف دعا کرنی چاہیے ممکن ہے کہ کب کہیں رب کسی کو ہدایت دے دے
- ممکن ہے کیونکہ ہر نبی نے دعا کی کی دعا کر کے ہی بلندی پائی
- دعا ہی بہترین راہ ہے دعا وہ راہ ہے جس کو آپ ﷺ اس دنیا سے جاتے جاتے بھی نہ چھوڑا دعا اپنی امت کے لیے دعا کرتے رہے روتے رہے آپ ﷺ کی محبت کا ایثار کا کوئی مقابلہ نہیں ہم انسان ان کی خاک کے بھی برابر نہیں
- اس لئے دعا ہی بہترین راہ ہے پوری امت کے کے لئے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے دعا کریں ہدایت مانگیں مغفرت مانگیں دعا سے ہی کسی مسلمان کے لیے کسی مومن کے لیے کوئی راہ نکل سکتی ہے ہدایت مل سکتی ہے
اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی جس دن حساب ہونے لگے ۔ سورہ ابراہیم 41
مومن مرد و عورت آپس میں ایک دوسرے کے ( مددگار و معاون ) اور دوست ہیں ، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں ، نمازوں کو پابندی سے بجا لاتے ہیں زکٰو ۃ ادا کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے ۔سورہ التوبہ 71
- ایک سچا مومن وہ ہے جو چیز وہ اپنے لیے پسند کرے گا وہ ہر دوسرے مومن کے لیے پسند کرے گا اللہ نے مومنوں کو ایک دوسرے کی ڈھال بنا دیا اللہ نے بہترین راستے بتا دیے اللہ نے مومن کو دعا کرنے کی توفیق عطا کی اللہ نے مومنوں کے دلوں میں اچھے گمان پیدا کیے اللہ نے مومنوں کے دلوں سے وسوسے نکالے اللہ نے ہی ہر مومن مرد اور عورت کی مدد کی اللہ نے ہی ہر مومن مرد اور عورت کو عزت دی اللہ نے ہی ہر مومن مرد اور عورت کے لیے آسانیاں پیدا کی بس مومنین کو آپس میں راضی ہونے کی توفیق ہونی چاہیے ایک دوسرے کو عزت دینے کی توفیق ہونی چاہیے ایک دوسرے کو مومن سمجھ کر مدد کرنے کی توفیق ہونی چاہیے ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے کی توفیق ہونی چاہیے ایک دوسرے کو انسان سمجھنے کی توفیق ہونی چاہیے لازمی ہے کہ مومن سب سے پہلے اپنے ہر مومن دوست کو عزت دے عزت کی نگاہ سے دیکھے لازم ہے کہ وہ کسی کے لیے کوئی برا گمان لائے بغیر اس کے لیے ہدایت کی دعا کرے لازم ہے کہ ہر مومن دوسرے مومن کا پردہ رکھے لازم ہے ہر مومن دوسرے مومن کی عزت کو اپنی عزت سمجھے لازم ہے کہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کو مومن مانے لازم ہے کہ وہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے دعا کرے لازم ہے کہ ہر مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو ایزا نا دے لازم ہے کہ وہ صبر کرے لازم ہے ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے ایمان کی حفاظت کی دعا کرے لازم ہے کہ ہر سچا مومن دعا کرے احتیاط کرے اور اللہ پر مکمل یقین رکھے اللہ پر توکل کرے اللہ کے احکامات کو پوری طرح مانے لازم ہے ہر مومن دوسرے مومن کی مدد ضرور کرے لازم ہے کہ وہ ہر مومن کے لیے دعا کرے
فَاعۡلَمۡ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِکَ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مُتَقَلَّبَکُمۡ وَ مَثۡوٰىکُمۡ
سو ( اے نبی! ) آپ یقین کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے حق میں بھی اللہ تم لوگوں کی آمد ورفت کی اور رہنے سہنے کی جگہ کو خوب جانتا ہے ۔ سورہ محمد 19
- ایک سچا مومن تبھی نجات پا سکتا ہے جب وہ دعا کرے جس طرح آپ ﷺ دعا مانگا کرتے تھے جس طرح آپ ﷺ نماز رکوع سجدہ کیا کرتے تھے جس طرح آپ ﷺ قرآن کو پڑھ کر سمجھ کر اس پر غور فکر کیا کرتے تھے عمل کرتے تھے آپ ﷺ ہر انسان کی مدد کیا کرتے تھے ہر انسان کو دین اسلام کی دعوت دیتے تھے ہر انسان کا دل اپنی نرمی خوش اخلاقی کی وجہ سے جیت لیتے تھے آپ ﷺ کا طریقہ کار اختیار کر کے ہی ہر مومن کو نجات مل سکتی ہے
ہر مومن کی راہ نجات ہی یہی ہے کہ آپ ﷺ کے چلے ہوئے راستوں پر چلا جائے ان راستوں سے محبت کی جائے جن سے آپ ﷺ گزرے اور ان راستوں سے گزرنے کا سوچے بھی نہیں جن کو آپ ﷺ نے ناپسند فرمایا لازمی ہے کہ ہر مومن ہر دوسرے مومن کے لیے وہی چاہے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے اپنے لیے پسند کرتا ہے لازمی ہے ہر مومن دوسرے مومن کے لیے دعا کرے ..
مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ( پکا ) ایمان لائیں پھر شک و شبہ نہ کریں اور اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہیں ( اپنے دعوائے ایمان میں ) یہی سچے اور راست گو ہیں ۔ سورہ الحجرات 15